مظفر نگر،8؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سکھیرا گاؤں میں پیر کی صبح شدید بارش کی وجہ سے ایک مکان چھت منہدم ہوگیا۔اس حادثے میں تین بچوں کی دب کر موت ہوگئی جبکہ ان کے والد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پورا کنبہ سورہا تھا اور اچانک ان کے کمرے کی چھت منہدم ہوگئی۔حادثے میں بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کے والد شدید طور سے زخمی ہوگئے انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ماں اور دیگر بچے بحفاظت بچ گئے کیونکہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت وہ باورچی خانے میں تھے۔مرنے والے بچوں کی شناخت جنید(11)،نازیہ(09) اور سابیہ(07) کے طور پر ہوئی ہے۔